the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)
 اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے ایک حصے پر یہودی معبد کے قیام کی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی سنگین اقدام قرار دیا ہے۔ حماس نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں یہودی معبد کی تعمیر کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور ان کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہو گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں "یچائی آرگنائیزیشن" نامی ایک انتہا پسند یہودی گروپ نے مسجد اقصیٰ کے ایک حصے پر یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کا انتہائی خطرناک اعلان کیا ہے۔ حماس انتہا پسند گروپ کے اس اعلان کو مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی اور مقدس مقام کی کھلی بے حرمتی قرار دیتی ہے۔

بیان میں



کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ "ریڈ لائن" ہے۔ اسے کوئی بھی نقصان پہنچتا ہے تو اشتعال انگیزی کی تمام ذمہ داری صہیونی ریاست پر عائد ہوگی اور اس کے نتیجے میں پورے عالم اسلام میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے اور اس کے خلاف صہیونی انتہا پسندوں اور یہودی ریاستی جرائم قابل قبول نہیں ہوں گے۔
حماس نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے موثر اقدامات کرے کیونکہ اسرائیل قبلہ اول کو ہم سے چھیننا چاہتا ہے۔ بیت المقدس کی تاریخ اور اس کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی سازشیں کررہا ہے۔

حماس نے بیت المقدس اور تمام فلسطینی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد اقصیٰ میں گذاریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.